بدین سے ھاکڑو تہذیب کی مورتیاں ، دیگر نوادرات برآمد

October 2, 2015 1:07 pm0 commentsViews: 17

بدین (نیوز ڈیسک)بدین سے قبل مسیح دور کی ھاکڑو تہذیب کی مورتیاں اور دیگر نوادرات ملے ہیں ، محکمہ آثار قدیمہ نے مورتیوں اور نوادرات کو تحویل میں لے لیا۔ شادی لارج کے نواحی گائوں رمضان لوند کے رہائشی کسان حبیب لوند کو گاں سے کچھ فاصلے پر ٹیلے سے تہذیب ھاکڑو کی مورتیاں اور نوادرات ملی ہیں۔مورتیاں تانبے ، ہاتھی کے دانتوں سے بنی معلوم ہوتی ہیں ، مورتیاں موئن جوداڑو سے ملنے والی نوادرات سے مشابہت رکھتی ہیں ، نوادرات کو دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ قبل مسیح میں یہاں سے دریا ھاکڑو گزرتا تھا۔

Tags: