ملک بچانے کیلئے سیاست میں آیا ہوں‘ پرویز مشرف

October 2, 2015 1:17 pm0 commentsViews: 15

حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں‘ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے
اے پی ایم ایل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی پانچویں یوم تاسیس پر وڈیولنک کے ذریعے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک بچانے کیلئے سیاست میں آیا ہوں‘ملک کی دولت لوٹنے والوں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے‘ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ دہشت گردی اور کرپشن کیخلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہیں‘ جمہوریت کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے‘2013 ء کے انتخابات کے بعد بھی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا‘ حکمران ملک کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عوام تبدیلی چاہتے ہیں جو جدوجہد اور ووٹ کے ذریعے آتی ہے‘ ملک کو آج تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے‘ ہماری سوچ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اسی سوچ کے تحت ہم اپنی سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھارہے ہیں‘ اے پی ایم ایل بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی‘ اس سلسلے میں تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے‘ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے جمعرات کو مقامی لان میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پانچویں یوم تاسیس کے اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر طاہر حسین‘ احمد حسین‘ محمد علی شیروانی و دیگر بھی موجود تھے‘ پرویز مشرف نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ملک بچانے‘ کرپشن او ر اقرباء پروری کی روک تھام کیلئے سیاست میں آیا‘ آج اے پی ایم ایل اپنا پانچواں یوم تاسیس پورے ملک میں منارہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

Tags: