برطانیہ دہشتگردوں کی مالی امداد روکنے میںکردار ادا کرے جنرل راحیل شریف

October 3, 2015 2:45 pm0 commentsViews: 27

پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے‘ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے‘ عالمی برادری اس سلسلے میں کردار ادا کرے
افغانستان میں مستقل امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات اور رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کا دورہ
لندن/ راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ عالمی برادری اس سلسلے میں مدد کرے، پاکستان مخالف پروپیگنڈا فوری بند کیا پاکستان افغانستان میں مستقل امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ برطانیہ دہشت گردوں کی عالمی سطح پر مالی امداد اور روابط روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک برطانیہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ برطانیہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے میں کردار ادا کرے اور دہشت گردوں کے مواصلاتی رابطوں کو روکنے میں مدد کرے آئی ایس پی آر کے مطابق قبل از آرمی چیف نے لندن میں رائل یونائٹیڈ سروسز انسٹیوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی مکمل بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،۔ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور خون کا رشتہ ہے۔ امن خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر امن معاہدے کی خلاف ورزی سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے اور عالمی برادری کشمیر کے حل کیلئے مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈا فوری طور پر بند کیا جائے۔

Tags: