عدالت نے متحدہ کے کارکن کو19 سال قید کی سزا سنا دی

October 6, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 14

سجاد چوہدری پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر متحدہ کے کارکن سجاد چوہدری کو 19 سال قید کی سزا سنادی‘ نیو کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن سجاد چوہدری کو12 دسمبر 2013 ء کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا‘ جبکہ ملزم کیخلاف پولیس مقابلہ کا بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا‘ عدالت نے شواہد اور گواہان کے بیانات کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دھماکہ خیز مواد میں5 سال غیر قانونی اسلحہ کیس میں14 سال قید کی سزا سنائی‘ جبکہ50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Tags: