پاکستان اسرائیل کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے پرویز مشرف کا مشورہ

October 8, 2015 1:41 pm0 commentsViews: 30

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے پاکستان اپنے موقف میں نرمی لاتے ہوئے اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کر لے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے اسرائیل کو یہودی ریاست مان لینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق ڈکٹیٹر نے کہا کہ پاکستان اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا حل چاہتا ہے تو میری رائے ہے کہ اسے اپنے رویے میں نرمی لانا ہوگی۔

Tags: