بھتہ مانگنے پر گورنرسندھ کے 2بھائی عدالت طلب

October 8, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 24

سندھ ہائی کورٹ نے عامر العباداور وقار العباد کو درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دے دیا
25اور 18لاکھ بھتہ دینے کے باوجود دونوں نے مزید ٹھیکہ دینے کیلئے دبائو ڈالا، درخواست گزار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے نام پر بھتہ لینے پر گورنر کے دو بھائیوں کے خلاف درخواست پر پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ، ہوم سیکریٹری ، عامر العباد ، وقارالعباد سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دئے ہیں اور درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ قبل ازیں رضا علی عابدی اور فرئیڈز کنسٹرکشن نے دائر درخواست میں ہوم سیکریٹری آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی غربی، ایس ایچ او ناظم آباد، پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ، عامر العباد اور وقار العباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی کمپنی کو سائٹ کے علاقے میں اوور ہیڈ برج بنانے کا کنٹریکٹ ملا جس پر گورنر سندھ کے بھائی وقار ا لبعاد نے گورنر کا نام استعمال کرتے ہوئے بھتہ طلب کیا۔ تاہم25 لاکھ بھتہ وصول کرنے کے بعد وقار العباد کچھ روز بعد عامر العباد کے ہمراہ آیا اور مذکورہ اوور ہیڈ برج پر سولر لائٹس لگانے کا ٹھیکہ دینے کا دبائو ڈالا۔

Tags: