بری فوج میں افسران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

October 8, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 19

اسلام آباد( نیو ز ڈیسک) پاک آرمی میں افسران کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ‘ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا‘ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹ کی تعداد بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے‘ ملٹری اکیڈمی کاکول سے ہر سال500 کیڈٹ کمیشن حاصل کرتے ہیں‘ اب ان کی تعداد 650 تک بڑھائی جائیگی‘ ملٹری اکیڈمی سے ہر سال تین بٹالین افسران تیار کئے جاتے ہیں جسے اب 150 کے اضافے سے چار بٹالین تک بڑھایاجائیگا۔

Tags: