دہشتگردوں اور معاونین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا کور کمانڈر کانفرنس

October 9, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 18

پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویئے پر تشویش کا اظہار
جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس‘ ملکی سلامتی کی صورتحال‘ پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور دیگر امورپر غور
راولپنڈی( این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک سر زمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، افغانستان کی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دار رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مشرقی و مغربی سرحدی صورتحال اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کا اہم اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور، ملک میں داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب میں جاری پیشرفت اور مشرقی و مغربی سرحدی صورتحال خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر غور کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان کراچی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشنز کو منطقی انجام، دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری ہے گا۔ کور کمانڈر کانفرنس نے کسی بھی درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Tags: