ایس ایس پی فاروق اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری

October 9, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 15

فیصل نامی شہری کی گمشدگی کیس میں پیش نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کا اظہار برہمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محمد فیصل نامی شہری کی گمشدگی سے متعلق کیس میں پیش نہ ہونے اور نہ ہی رپورٹ پیش کرنے پر ایس ایس پی فاروق اعوان کے ڈی آئی جی سی آئی کے ذریعے 25 ہزار کے 22 اکتوبر تک قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے کردیے۔ جمعرات کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محمد فیصل نامی شہری کی گمشدگی سے متعلق محمد اسلام کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ایس ایس پی فاروق اعوان کے پیش نہ ہونے اور نہ ہی رپورٹ پیش کرنے پر شدید برہمی کااظہار کیا۔ اس موقع پر تھانہ مومن آباد کے ایس ایچ او اور اے وی سی سی کی جانب سے پروگریس رپورٹ پیش کی گئی ۔ اس حوالے سے جی آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس میں درخواست گزار سمیت دیگر افراد سے تفتیش کے ساتھ ساتھ ان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے لیکن اس کے باوجود کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ مغوی کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Tags: