سنگین مقدمات میں ملوث مجرم کو14 اکتوبر کو پھانسی دینے کا حکم

October 9, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 16

صدر پاکستان اور سپریم کورٹ کی جانب سے ملزم راشد کی رحم کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں
ملزم کیخلاف تھانہ گلبرگ میں قتل کا مقدمہ 2000 میں درج ہوا، عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی ذیشان اختر خان نے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میںملوث مجرم راشد ولد نذیر کے بلیک وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 14 اکتوبر کو صبح فجر کے وقت پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا۔ مجرم کی صدر پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کی گئی تھی جس کے بعد سینٹرل جیل حکام نے عدالت کو تحریری اطلاع کی کہ ملزم کی رحم کی اپیل مسترد ہوگئی ہے، بلیک وارنٹ جاری کیے جائیں جس کے بعد عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے تحریری آرڈر جاری کردیا۔ ملزم کے خلف 2000 میں تھانہ گلبرگ میں زیر دفعہ 302 مقدمہ نمبر 2000/65 درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو گزشتہ سال خطرناک قیدیوں میں شامل کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ جیل حکام نے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ لکھپت جیل کو آگاہ کردیا۔

Tags: