ایم کیو ایم کے3 کارکنوں کو 90 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا

October 10, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 11

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھٹائی رینجرز نے جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی دو خصوصی عدالتوں کو ایم کیو ایم کے 3 کارکنان کو 90 دن کی نظر بندی کی اطلاع دے دی ہے۔ ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے،۔ گلشن معمار سے گرفتار کئے گئے ملزم معیز ، سلیم اور کمال کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 1 میں پیش کیا گیا، ملزم معیز اور سلیم پر57 افراد کے قتل کا الزام ہے جس میں 2 رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ رینجرز آفیسر کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے دو ملزمان کو گلشن معمار اور عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا اور پنجاب کے شہر وہاڑی میں روپوش تھا۔ اسے خفیہ اطلاع ملنے پر وہاں سے گرفتار کیا گیا ہے رینجرز نے متعلقہ عدالتوں کو بتایا کہ ملزمان قتل و غارت گری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Tags: