عمران چشتی کا کراچی سے باہر تبادلہ روکنے کا حکم

October 10, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 39

سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ بورڈز اینڈ یونیورسٹی اور چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ کو طلب کر لیا
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا ملازم ہوں اخبار میں اشتہار پر ڈپٹی سیکریٹری کی آسامی کیلئے درخواست دی، درخواست گزار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی اجازت کے بغیر سبکدوش ناظم امتحانات محمد عمران چشتی کا کراچی سے باہر تبادلہ کرنے سے روک دیا ہے۔ فاضل عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ بورڈ اینڈ ریونیو رسٹیز کنٹرولنگ اتھارٹی، چیئر مین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ اختر غوری اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے13 اکتوبر کیلئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا ملازم ہے اور16 مارچ 2005 کو اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار پر اس نے ڈپٹی سیکریٹری کی آسامی کیلئے درخواست دی، استدعا ہے کہ درخواست گزار کو واپس میر پور خاص منتقل کرنے کے احکاما ت غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags: