رینجرز کیخلاف اشتہارات پر آرمی چیف کی تشویش

October 10, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 26

وزیراعظم سے ملاقات میں اشتہارات کا معاملہ اٹھایا گیا
دونوں بڑوں کے درمیان سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے صوبہ سندھ میں رینجرز کیخلاف چھپنے والے اشتہارات کا معاملہ اٹھایا اور اس پر اپنی جانب سے تشویش کااظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان نے ملک بھر کی سیکورٹی صورتحال کے علاوہ افغانستان میں حالیہ دنوں ہونے والی طالبان کی کارروائیوں سے ملک پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے جوہری پروگرام سے متعلق مغربی میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔

Tags: