سٹی کورٹ سے جعلی وکیل گرفتار، مقدمہ درج

October 13, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 53

ملزم عمران حیدر عرف ذیشان نقوی سادہ لوح افراد کو جعلسازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا
کراچی (کرائم  رپورٹر)سٹی کورٹ پولیس نے سادہ لوح افراد سے رقوم بٹورنے والے جعلساز کو گرفتار کرکے مقدمہ دردج کرلیا ،گرفتار ملزم ایک شہری سے وکیل کے لباس میں رقوم وصول کرنے آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ پولیس نے سٹی کورٹ کے احاطے سے ملزم عمران حیدر کو گرفتار کیا، ڈیوٹی افسر یاسر کے مطابق ساجد حیدر نامی شخص جو کہ شیر شاہ کا رہائشی ہے اس نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک شخص جس نے اپنا نام ذیشان نقوی بتایا تھا اس نے فون کر کے کہا کہ مسکین لوگوں کی مد وہ سٹی کورٹ میں جس پرساجد حیدر کو کچھ شک ہوا اور اس نے فوری طورپر سٹی کورٹ پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر پولیس نے اس سے سوال جواب کیے تو اس نے بتایا کہ اس کا نام ذیشان نقو ی نہیں بلکہ عمران حید ر ہے ،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ وہ جعلسازی کے ذریعے رقوم بٹورنے کی کوشش کررہا تھا ،تاہم پولیس نے ملزم عمران حیدر کوگرفتار کر کے مقدمہ الزام63/15زیر دفعہ 420کے تحت درج کرلیا۔

Tags: