وکلاء برادری نے کڑے وقت میں پی پی کا ساتھ دیا، وزیر بلدیات

October 13, 2015 2:54 pm0 commentsViews: 15

وکلاء معاشرے میں ہر اول دستے کے طور پر کام کررہے ہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ناصر حسین شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں وکلاء برادری ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے‘ اس نے ہر کڑے وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیاہے‘ صوبائی حکومت وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں پیپلز لائرز فورم کراچی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب ‘پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم‘ لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر ‘ ساتھی اسحاق و دیگر وکلاء بھی موجود تھے‘ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی ‘معاون خصوصی وقار مہدی‘ فرید انصاری اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ‘وزیربلدیات نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حوالے سے پی ایل ایف کی جانب سے جو فہرست فراہم کی گئی ہے‘ اس پر عملدرآمد ہوا۔

Tags: