پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، مشرف

October 13, 2015 3:00 pm0 commentsViews: 21

پنجاب سے خاتمے کے بعد سندھ میں بھی لوگ پی پی کو ناپسند کررہے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان اس خلا کو پر کرینگے
عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا ایجنڈا رہا ہے، ٹیلی فونک خطاب
پنوعاقل(یو پی پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی ہمارا ایجنڈا رہا ہے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے ہم عوام کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہیں۔ سندھ میں سیاسی لیڈر شپ کا خلا ہے اس کو پر کرنے کیلئے پارٹی کو منظم کرنا ہوگا۔ وہ مقامی گائوں حاجی خان چاچڑ میں آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر سردار زادہ میر غلام مرتضیٰ کو ہرچاچڑ کی جانب سے منعقدہ جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہوگئی، سندھ میں بھی لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔ سندھ میں سیاسی خلا ہے۔ اے پی ایم ایل کے کارکنان اس خلا کو پر کریں۔پارٹی کی تنظیم سازی کریں۔ پارٹی کو تحصیل اور یونین کونسل تک پھیلائیں، بجلی ہے نہ پانی نہ گیس آخر یہ ملک کیسے چلے گا؟ عوام غریب تر ہورہے ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر عوام کی دوبارہ خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکسان تحریک انصاف کونہیں معلوم کہ اسے عوام کے لیے کیا کرنا ہے۔ میرا اور میری پارٹی کا ایجنڈا ملک اور عوام کی خوشحالی ہے۔

Tags: