آصف زرداری کی بریت کیخلاف کیس کیلئے مہلت طلب

October 14, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 16

گولڈ لائنس اور ارسس ٹریکٹرز کے ٹھیکے میں کک بیکس کی رقم ایجنٹ کے ذریعے وصول کی گئی
وائٹ کالر کرائم کو ثابت کرنا مشکل کام ہے، تیاری کیلئے مہلت دی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیب نے سابق صدر کی گولڈ‘ ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کے خلاف کیس کی تیاری کیلئے مہلت طلب کرلی‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے بریت کے خلاف کیس میں نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گولڈ لائسنس اور ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے دینے میں کک بیکس کی رقم آصف علی زرداری نے اپنے ایجنٹ جین شلیگل مچ کے ذریعے وصول کی‘ وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے‘ تیاری کیلئے مزید مہلت دی جائے‘ا سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آصف علی زرداری کی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔

Tags: