تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل

October 15, 2015 2:03 pm0 commentsViews: 32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںپاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست پر سیکریٹر ی سندھ اسمبلی نے جواب جمع کرادیا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں شاہد شیخ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور کئے جائیں جس کے جواب میں سیکریٹری سندھ اسمبلی نے اپنا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے اپنے جواب میں سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کئیگئے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی ان استعفوں سے متعلق ظفر علی شاہ کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

Tags: