سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے حکومت کو روک دیا

October 16, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 11

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے متعلق وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن کی تجاویز پر عملدر آمد روکنے کا حکم دیدیا۔ منگل کو حکومت سندھ کے سیکریٹری بلدیات عمران عطا سومرو کی جانب سے بیرسٹر فاروق ایچ نائیک اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک نے آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی الیکشن کمیشن کو مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں میں خامیاں دور کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags: