سندھ ہائی کورٹ:کرپشن کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ معطل

October 16, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 14

معطل سول جج علی سلیمان کو فی الفور عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں کرپٹ ججوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بدستورجاری، عدالت عالیہ نے بد عنوانی میں ملوث ایک اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں کرپٹ ججوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے عدالت عالیہ نے اس ضمن میں جمعرات کو بد عنوانی میں ملوث سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی علی سلیمان کو معطل کرتے ہوئے فی الفور عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج خالد محمود بھٹی کو بینکنگ کورٹ ٹو کراچی اور سیشن جج آفتاب احمد بگھیو کو بینکنگ کورٹ ٹو لاڑکانہ کا پریزئیڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔

Tags: