سندھ بار کونسل کے33 ممبرز جسٹس آف پیس مقرر

October 16, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 14

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ با ر کونسل کے33 ممبران کو جسٹس آف پیس مقرر کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعرات کو وائس چیئر مین ضیاء الحسن لنجار کی قیادت میں حاکم علی شیخ، ایاز تونیو نے ملاقات میں اس حوالے سے درخواست کی جسے وزیر اعلیٰ نے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ بار کونسل کے 33 ممبران کو جسٹس آف پیس مقرر کیا جائے۔

Tags: