شہر کی اہم جامعات کو طلبہ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

October 17, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 25

طلبہ کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے، جامعات کو خط
کراچی( یو پی پی) کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ کی گرفتاری کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی اہم جامعات کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اپنے طلبہ پر کڑی نظر رکھیں، یونیورسٹی انتظامیہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھے، مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں کئی اہم تعلیم یافتہ ملزم ملوث پائے گئے ہیں۔ سانحہ صفورا میں ملوث2 ملزم جامعات سے فارغ التحصیل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی یونیورسٹی سے کوئی اطلاع دی گئی تو سیکورٹی فورسز فوری کارروائی کریں گی۔

Tags: