غیر ملکی این جی اوز کو رجسٹریشن نہ کرانے پر ملک چھوڑنے کا حکم

October 17, 2015 3:48 pm0 commentsViews: 14

نئی رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز کو15 دسمبر تک ملک سے نکال دیا جائے گا، وزارت داخلہ
این جی اوز کو30 نومبر تک رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کو رجسٹریشن نہ کرانے پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق نئی رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز ملک میںکام کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔ این جی اوز30 نومبر تک رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ نئی رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز کو15 دسمبر تک ملک سے نکال دیا جائے گا۔ رجسٹریشن نہ کرانے والی این جی اوز ملک میں کام نہیں کر سکیں گی۔

Tags: