محرم میں فوج بلانے کی ضرورت نہیں پولیس اور رینجرز شہر میں موجود ہے نثار کھوڑو

October 17, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 23

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہتر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں امید ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا نہیں چاہتی‘ الیکشن کمیشن حکومت کے کام میں مداخلت کررہا ہے‘ صوبائی وزیر اطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سندھ میں فوج کو طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ امن و امن کے قیام کے لئے سول حکومت، پولیس اور رینجرز موجود ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں امید ہے کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرانا چاہتی، ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام حلقہ بندیاں کرنا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ ٹائون اور یونین کمیٹیوں کو مسترد کرکے یونٹ کا نام تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ حکومت کے کام میں مداخلت کرکے الیکشن کمیشن نے کنفیوژن پیدا کی جس کی وجہ سے عدالت میںجانا پڑا۔ وزیر اطلاعات و تعلیم نے کہا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن بنایا گیا ہے تاہم کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے جو صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے۔

Tags: