بلدیاتی الیکشن سائوتھ آفس پر دہشت گرد حملے کے خدشات، سیکورٹی سخت

October 17, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 14

دہشت گرد بلدیاتی آفس میں گھس سکتے ہیں، قومی ملکی سلامتی ادارے کا آئی جی سندھ کو خط
بلدیاتی الیکشن اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر پر تعینات خفیہ کیمرے نصب، نگرانی شروع
کراچی(کرائم رپورٹر ) بلدیاتی الیکشن سائوتھ آفس میں دہشتگردی کے خدشات کے تحت سیکورٹی سخت کردی ۔قومی ملکی سلامتی ادارے نے آئی جی سندھ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ دہشتگردبابائے اردوروڈپرواقع بلدیاتی الیکشن ساؤتھ کے دفترمیں گھس سکتے ہیں،بلڈنگ کے دونوں داخلی دروازے رات گئے تک کھلے رہتے ہیں جودہشتگردی کاسبب بن سکتاہے،رپورٹ میں مزید بتایاکہ دہشتگرداسسٹنٹ کمشنرکے دفترکوبھی نشانہ بناسکتے ہیںرپورٹ عمارت کی سکیورٹی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،خط ارسال ہونے کے بعد آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر جمیل احمد کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ دفاتر میں سکیورٹی سخت کروائیں ،جس کے بعد ڈی آئی جی سائوتھ نے بلدیاتی الیکشن آفس اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا اور سیکورٹی سخت کردی جبکہ ان دفاتر کے داخلی دروازے پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔

کراچی میں محرم کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ، خدشات موجود
شہر میں مجموعی طور پر 14ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، رینجرز اور رضار کار بھی ہیں
ایس ایس پیز سیکورٹی اقدامات کا خود جائزہ لیں اور اہلکاروں کو بریفنگ دیں، آئی جی سندھ
کراچی(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے دوران ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،جبکہ سکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فول پروف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔محرم الحرام کے حوالے سے تیار کئے گئے سکیورٹی پلان پر عمل در آمد جاری ہے،مجموعی طور پر شہر میں چودہ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کی نفری اسکے علاوہ ہے۔ دوسری جانب محرم سکیورٹی کے لئے ہر سال کی طرح مختلف اسکائوٹس گروپس کے سیکڑوں رضاکار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں،، آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات دی ہیں کہ محرم سکیورٹی کا از خود جائزہ لیں اور تعینات افسران و اہلکاروں کو ضروری بریفنگ بھی دیں ۔

Tags: