حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان اشتہاری قرار

October 17, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 10

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسدادد ہشت گردی کی عدالت نے جمعہ خان قتل کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت پانچ ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔ جمعہ خان کو آٹھ مئی2012 ء میں تھانہ بنی بخش کی حدود میں قتل کیا گیا تھا‘ مقدمہ میں عامر سرپھٹا‘ گرفتار جبکہ عارف تھنڈر‘عدنان‘ نعیم اللہ‘ اخلاص‘ شہزاد اور حماد صدیقی مفرور ہیں‘ عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

Tags: