سرجانی میں مشکوک بیگ نے خوف وہراس پھیلا دیا

October 17, 2015 4:06 pm0 commentsViews: 11

کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 4A مراقبہ ہال کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو اطلاع دی گئی ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک بیک کو کھول کردیکھا تو اس میں پرانے کپڑے موجود تھے ، اس سلسلے میں ایس ایچ او امتیاز میر جت کا کہنا ہے کہ بیگ میں صرف پرانے کپڑے موجود تھے ایسا لگتا ہے کہ یہ بیگ کسی ہیرونچی کا ہے ، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

Tags: