پاسپورٹ بلیک لسٹ سے15 ہزار نام خارج، کنٹرول لسٹ قائم کر دی گئی

October 17, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 31

ای سی ایل سے ابھی تک کوئی نام خارج نہیں کیا گیا، کنٹرول لسٹ میں ڈی پورٹ افراد کے نام شامل
فہرستوں پر نظر ثانی کا کام جاری، ای سی ایل سے4987 نام نکالے جانے ہیں، ذرائع وزارت داخلہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاسپورٹ بلیک لسٹ ختم کرکے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ قائم کردی گئی ہے جبکہ بلیک لسٹ سے15 ہزار نام حذف کردیئے گئے ہیں۔ تاہم ای سی ایل سے ابھی تک کوئی نام خارج نہیں کیا گیا‘ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ایسے افراد کے نام ڈالے جائیں گے جوجعلی دستاویزات یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈی پورٹ ہو کر آتے ہیں جنہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں یا جن کے پا س ایک سے زائد پاسپورٹ ہے کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے یا نکالنے کا فیصلہ پاسپورٹ آفس کریگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے احکامات کے برعکس ابھی تک ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے کوئی نام حذف نہیں کیا گیا اور فہرستوں پر نظر ثانی کا کام جاری ہے جبکہ وزیر داخلہ کے احکامات تحت ای سی ایل سے4987نام نکالے جانے ہیں‘ تاہم عدالتوں اور نیب کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالے گئے نام نہیں نکالے جائیں گے۔

Tags: