ٹریفک پولیس افسر کے گھر پر حملہ، متحدہ کے17 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

October 19, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 16

مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور توڑ پھوڑ کی، شہباز اختر
کراچی(کرائم رپورٹر)شاہ لطیف ٹائون پولیس نے ٹریفک پولیس افسرکے گھر پر حملہ کرنے والے سیاسی تنظیم کے 17کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شاہ لطیف ٹائون کے علاقے خلد آباد کے رہائشی قائد آباد ٹریفک پولیس سیکشن میں تعینات سب انسپکٹر شہباز اختر کے گھر مسلح ٓافراد نے گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ،جس پر شاہ لطیف ٹائون پولیس نے شہباز اختر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر427/15درج کرلیا ،اس مقدمے میں پولیس نے 17افراد کو نامزد کیا ،شہباز اخترنے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میرے گھر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ،ان کا سرغنہ محمد یوسف ہے جو زاہد عرف گوگا ،شاہد سمیت16افراد کے ہمراہ مسلح آیا تھا انھوں نے میرے گھر میں داخل ہوکر گھر کا سامان توڑ پھوڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور فرارہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے نامزد ملزمان کے تلاش میں چھاپے مارے تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،تاہم پولیس جلد ملزما ن کو گرفتار کرلے گی۔

Tags: