عزیز آباد میں ٹارگٹ کلنگ سے ہلاک پولیس افسر کے قتل کی ابتدائی رپورٹ تیار

October 19, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 22

موٹر سائیکل سوار حملہ آور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے ، جائے وقوعہ سے ایم ایم پستول کے چار خول برآمد
اے ایس آئی تابش اور ماضی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مماثلث ہیں، پولیس حکام
کراچی( کرائم رپورٹر) عزیز آباد کے علاقے میںنامعلوم مسلح دہشت گردوں کانشانہ بنانے والے اے ایس آئی تابش کے قتل کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو پینٹ شرٹ میں ملبوس ٹوپیاں لگائے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اے ایس آئی تابش کو نشانہ بنایا اور حملہ آوروں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں‘ تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ اے ایس آئی تابش اور ماضی میں اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقے کار میں مماثلت ہے۔ اور اے ایس آئی تاب کے قتل میںبھی پولیس کلنگ میں ملوث گروہ کے ملوث ہونے کا امکان ہے‘ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں جنہیں فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوںکے خاکے تیار کئے جارہے ہیں‘ اہلکار تابش کو ایس ایچ او نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوشت مارکیٹ میں تعینات کیا اور اس نے بلٹ پروف جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھی۔

Tags: