FIA نے شکایات کے ازالے کیلئے SMS سروس شروع کردی

October 20, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 15

تاجر برادری سمیت کوئی بھی شخص8398پر ایف آئی اے لکھ کر اپنی شکایت بھیج سکتا ہے
کراچی مسائل کی لپیٹ میں آ جائے تو پورا ملک متاثر ہو جاتا ہے، شاہد حیات کا تاجروں سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ یہ مجموعی طور پر پانچواں آپریشن ہے جسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ایف آئی اے نے 8398 سروس کا آغاز کیا ہے اور تاجر برادری سمیت کوئی بھی شخص ہمیں اس پر ایف آئی اے لکھ کر نمبر کو ٹائپ کرکے شکایت ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتا ہے پیر کو رائس ایکسپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ریپ ) میں چاول کے بر آمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے فارن ایکسچینج بینکنگ کرائم کے خلاف کارروائی کرتاہے چائنا کٹنگ صوبائی مسئلہ تھا۔ اس کے خلاف ایکشن لیا جبکہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت کارروائی اور کئی مقدمات میں نیب کے ساتھ مل کر انکوائری کی ماضی میں لیاری سے50افراد کا دستہ نکلتا اور مارکیٹوں میں لوٹ مار کرتا تھا لوڈنگ ٹرک سے پیسے لیے جاتے تھے۔ فشریز کے گھمبیر مسائل تھے شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی وارداتیں تھیں لیکن اب حالات بہتر ہیں۔ کراچی بہترین شہر ہے لیکن جب کراچی مسائل کی لپیٹ میں آجائے تو پورا ملک متاثر ہوجاتا ہے۔ شاہد حیات نے رائس ایکسپورٹرز کے مطالبے پر کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں رائس ایکسپورٹرز ریپ کے لیٹر کے ذریعے جائیں اور اگر کوئی بھی شخص کسی ملک میں رک گیا تو اس کا جواب ریپ سے لیا جائیگا۔

Tags: