رینجرز کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

October 20, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 12

کھارادر، جمشید گارڈن،گلشن معمار، اتحاد ٹائون اور دیگر علاقوں سے 9ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا
کراچی ( کرائم رپورٹر )رینجرز نے مختلف کارروائیوںکے دوران9ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں ملیر سٹی،رفاع عام سوسائٹی،گلشن غازی اتحاد ٹاؤن ،کھارادر ،جمشید ٹاؤن اور گلشن معمار کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز،ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے ایل ایل جی سمیت اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 2ملزمان اسماعیل اور تاج محمد کو گرفتار کر کے منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،تیموریہ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی میں ٹارگٹ کلر شہروز عرف یحٰی کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم 4افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے ،محمود آباد پولیس نے ایک ملزم گلفام کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،ملیر سٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم علی بلوچ کو گرفتار کر کے پستول برآمد کرلی۔

رینجرز نے کیبل آپریٹر
کو دھمکیوں کانوٹس لے لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز کو اطلاعات ملی ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کی جانب سے لوکل کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اورکچھ نجی چینلز کوبند کرنے کی ہدایت کررہی ہے ۔ایسے شرپسند گروپ شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیداکرنا چاہتے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسی کسی بھی شکایت کے خلاف فوری کارروائی کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101پر فوری دی جائے۔

ASIتابش کے قاتلوں کی شناخت
پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
کراچی( کرائم رپورٹر)سندھ رینجرزنے دوروزقبل عزیزآبادمیں شہیدپولیس اہلکار اے آئی تابش کے قاتلوں کی شناخت پرایک لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا، ترجمان کے مطابق قاتلوں کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن ‘‘ڈبل ون زیروون’’ پردی جائے، معلومات دینے والے شخص کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Tags: