نیٹو کنٹینرز کیس میں دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی

October 20, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 13

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیٹو کنٹینرز کیس میں دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں منصور احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ اس کو نیٹو کنٹینرز کیس میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے اور قانون کے مطابق مجھ سے نیب دوبارہ تحقیقات کررہی ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میںدورکنی بنچ نے کی عدالت میں نیب کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا تھا کہ نیب نے تحقیقات واپس لے لی ہیں عدالت نے نیب کے جواب کے بعد درخواست نمٹادی ۔

سرکاری افسران بن کر شہریوں
کو لوٹنے والے بھائیوں کی
درخواست ضمانت مسترد کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے بھائیوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔عزیز بھٹی تھانے نے حمود اور ضیا الرحمان نامی دو بھائیوں کو گرفتار کیا تھا جو کہ ایف آئی اے اور پولیس افسر بن کر فون کرتے اور بلیک میل کرتے تھے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی نے کی عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزمان کے والدین بھی اسی فراڈ کیس میں ضمانت پر ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے نامزد ممبر ڈسٹرکٹ
کونسل مراد بخش کو نااہل قرار دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے نامزد ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مراد بخش کو نااہل قرار دے دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں فنکشنل لیگ کے رہنما کریم بخش نے درخواست دائر کی تھی کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف شکار پور میں 2014 میں قتل کا مقدمہ درج ہے انہوں نے نے کاغذات نامزدگی میں بھی غلط بیانی سے کام لیاہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے دلائل اور شواہد کے روشنی میں مراد بخش کو نااہل قرار دے دیا ۔

Tags: