سٹی کورٹ میں خاتون اور پولیس افسر کے درمیان جھگڑا

October 20, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 17

خاتون نے پولیس پر بھاری رشوت لے کر بیٹی کو ملزمان کے حوالے کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے
خاتون کے شور شرابے سے لوگوں کو ہجوم، پولیس اپنی پیٹی بند بھائی کو مشکل سے چھڑا کر لے گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پولیس آفیسر اور خاتون میں عدالت کے باہر جھگڑا خاتون کی پولیس آفیسر سے بد کلامی ‘لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس افسر کو خاتون کے نرغے سے نکالا‘ خاتون پولیس آفیسر پر سنگین الزامات لگاتی رہی‘ پیر کے روز سٹی کورٹ میں خاتون زلیخا نے پولیس افسر فیروز آباد مسعود کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی اور فحش کلامی پر اتر آئی‘ پولیس افسر نے کہا عدالت میں جائو اور شکایت کرو‘ تمہاری بیٹی نے جو بیان دیا عدالت نے فیصلہ دیا اور میں اپنے خرچے پر کیس میں گیا تھا یہ سن کر خاتون نے اور شور شرابہ کرنا شروع کردیا کہ تو نے ملزمان سے رقم کتنی لی‘ میری بیٹی کو رقم کے عوض ملزمان کے ساتھ لاڑکانہ فرار کرایا‘ وہاں سے بیٹی کو ملزمان کے حوالے کردیا اور اب پارسا بنتا ہے۔

Tags: