سرحد پار سے حملہ ناکام بنانے کیلئے چوکس رہا جائے، آرمی چیف

October 21, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 15

پاکستانی قوم کا اپنی مسلح افواج پر غیر متزلزل اعتماد ہے، قوم فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف سرحدی رابطے وقت کی ضرورت ہے، پشاور میں افسران اور جوانوں سے خطاب
راولپنڈی ( یو پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں سرحد پار سے دہشت گردی کی کسی بھی کوشش اور حملے کو ناکام بنانے کیلئے زیادہ چوکس رہا جائے۔ انہوں نے قریبی رابطہ کے ساتھ کام کرنے اور پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف بہتر سرحدی رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جو خطے میں پائیدار امن و امان استحکام کا بنیادی تقاضا ہے۔ منگل کو بالا حصار پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا اپنی مسلح افواج پر غیر منزلزل اعتماد ہے جو اسے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور فرائض کی ادائیگی میں اس کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

Tags: