منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث انسپکٹرSHO تعینات

October 21, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 13

کراچی پولیس چیف کے جرائم میں ملوث پویس اہلکاروں کو سزا دینے کے دعوے دھرے رہ گئے
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ ‘منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات‘ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ جرائم میں ملوث افسران و اہلکارکے خلاف تحقیقات کی جائے گی اور ان میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی اور ان افسران کو ایس ایچ او یا کوئی بھی اہم پوسٹ نہیں دی جائیگی‘ کراچی پولیس چیف کے ان دعوئوں کے بعد منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے‘ ایس ایچ او عزیز آباد جمال لغاری کیخلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ نمبر 101/2011 درج ہے‘ ایف آئی آر نامزد افسر کے ایس ایچ او لگنے پر اعلیٰ افسران نے آنکھیں بند کرلیں‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محکمہ جاتی معمولی سزا پائے جانیوالے افسران کو چند روز قبل معطل کردیا تھا۔

Tags: