فوجی اہلکار بھی اب نادرا سے اسلحہ لائسنس حاصل کر سکیں گے

October 21, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 12

نادرا کو فوجی اہلکاروں کیلئے لائسنس کے اجرا اور تجدید کرنے کی اجازت دیدی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کو خط لکھ کر آگا ہ کیا ہے کہ نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اجازت دے دی گئی ہے‘ فوجی اہلکار نادرا دفاتر سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کراسکیں گے اور نئے لائسنس جاری بھی کرواسکیں گے‘ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروںاور افسران کے اسلحہ لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Tags: