پاکستانیوں کی اکثریت امن کیلئے فوج کو اختیارات دینے کی حامی

October 21, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 15

گیلپ سروے میں21 فیصد افراد اختیارات دینے کے مخالف،10 فیصد نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے جانیوالے حالیہ سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانیوں نے افواج پاکستان کو امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی اختیارات دینے کی حمایت کی ہے‘ 21 فیصد پاکستانیوں نے مخالفت جبکہ10 فیصد نے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے جانیوالے سروے جس میں پاکستانیوں سے پوچھا گیا تھا کہ قومی اسمبلی نے آئین میں21 ویں ترمیم کو منظور کیا ہے جس کے مطابق افواج پاکستان کوملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی اختیارات اور خصوصی فوجی عدالتوں کے قیام کی اجازت دی گئی ہے کیا آپ اس کی حمایت کرتے ہیں یا اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق پورے ملک سے1855 پاکستانی مرد اور خواتین نے سوال کا جواب دیا ہے جس میں58 فیصد کا تعلق پنجاب سے24 فیصد کا تعلق سندھ سے14 فیصد کا تعلق خیبر پختونخوا سے اور بلوچستان سے5 فیصد مرد و خواوتین نے سروے کا جواب دیا ہے‘ سروے میں مجموعی طور پر 54 فیصد مرد اور 46فیصد خواتین نے حصہ لیاہے۔

Tags: