آپریشن تیزی سے جاری رکھا جائے، کور کمانڈر کراچی

October 21, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 12

لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی رینجرز کی جانب سے بریفنگ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر نے کہا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کو بلا تفریق اور تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کراچی نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے انہیں شہر میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر نے سندھ رینجرز کے سیکٹر اور ونگ کمانڈر کی کارکردگی کو سراہا۔

Tags: