ایم کیو ایم کو ضائع کرنا کراچی کے مفاد میں نہیں، پرویز مشرف

October 26, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 17

نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، گڈ گورننس قائم کی تو فوج ان کا ساتھ دے گی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ جنرل( ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ضائع کرنا کراچی کے مفاد میں نہیں‘ پاکستان میں ایم کیو ایم سب سے منظم سیاسی جماعت ہے یہ اس لئے بنائی گئی تھی کہ مہاجرین کو مسائل درپیش تھے‘ سندھیوں اور بلوچوں کے ساتھ مہاجروں کاتصادم دراصل پیپلز پارٹی کی سازش تھی بالآخر جس کا اعتراف ذوالفقار مرزا نے کرہی لیا ذوالفقار مرزا نے3لاکھ اسلحہ لائسنس اسی کام کیلئے دیئے تھے‘ نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا‘ گڈ گورننس قائم کی تو فوج بھی ساتھ دے گی‘ جنرل راحیل شریف اچھا کام کررہے ہیں ان کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے‘ آصف زرداری صدارتی محل میں کیا کرتے ہے میں مجرم یا ملزم تھا تو مجھے کیوں نہیں پکڑا محض پریذیڈنسی میں مکھیاں کیوں مارتے رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کیا‘ اینکر کی جانب سے سخت ترش سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہUAEسے آنیوالے کوریئر پر میں نے براہ راست بی بی سی سے فون پر بات کرکے استفسار کیا تھا میرا نام کیوں قاتلوں میں ڈالا جبکہ لگتا ہے کہ نریندر مودی پاگل ہوگیا ہے۔

Tags: