پولیس ٹیم جیکب آباد دھماکے کی جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے روانہ

October 26, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 14

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم جیکب آباد دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کیلئے سکھر پہنچ گئی ہے جہاں سے بائی روڈ جیکب آباد روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم سکھر پہنچ گئی ہے جہاں سے جیکب آباد روانہ ہوگی۔ اور جیکب آباد میں ہونے والے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرے گے اور شواہد اکٹھے کرے گے ٹیم میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عارف حنیف اور ایس ایس پی نوید خواجہ شامل ہیں۔

جیکب آباد دھماکے کی تحقیقات
کیلئے2 ٹیمیں تشکیل
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ نے جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے دوتفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے پہلی تحقیقاتی ٹیم کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ فرانزک ڈویڑن تحقیقات میں مدد فراہم کریگی جبکہ دوسری ٹیم ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سر براہی میں کام کرے گی اور ٹیم میں ایس ایس پی جیکب آباد،ایس ایس پی شکار پور، ایس ایس پی لاڑکانہ،ایس ایس پی اسپیشل برانچ بھی شامل ہوںگے۔ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم دھماکے وجوہات کا پتہ لگانے ساتھ ساتھ کسی بھی غفلت کے حوالے سے ذمہ داری کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج صبح، کراچی میں جیکب آباد بم دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کراچی کے ایک اسپتال میں جیکب آباد بم دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی نے دم توڑ دیا جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد28 ہوگئی ہے واضح رہے کہ متعدد افراد اب بھی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Tags: