اسلحہ لائسنس فیس کی مد میں60 کروڑ روپے زائد کی وصولی

October 26, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 17

شہریوں سے وصول کردہ60 کروڑ روپے قواعد کیخلاف ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کی جانب سے لائسنس فیس کی مد میں شہریوں سے غیر قانونی طور پر60 کروڑ روپے سے زائد وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی نئی آڈٹ رپورٹ 2014-15 میںانکشاف ہوا ہے کہ نادرا نے رولز کی عدم موجودگی میں پاکستانیوں سے اسلحہ لائسنس فیس کی مد میں 60کروڑ روپے وصول کئے جس کو آڈیٹر جنرل نے قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے فیس کی وصولی کیلئے با قاعدہ رولز بنانے کی سفارش کی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں وزارت داخلہ نے نادرا کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا ء اور تجدید کیلئے فیس وصول کرنے کا اختیار دیا تھا۔

Tags: