سندھ حکومت نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی

October 26, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 12

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سانحہ صفورا کیس کی فوجی عدالت میں منتقلی سے متعلق تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے لیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیس کی فوجی عدالت میں منتقلی کی با قاعدہ منظوری دے دی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران حتمی منظوری کیلئے مراسلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔

Tags: