یوم عاشور پر لگائے گئے کنٹینر ہٹادیئے گئے

October 26, 2015 5:34 pm0 commentsViews: 11

کراچی( کرائم رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے ہیں، کنٹینرز آٹھ ، نو او ر دسویں ، محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے لگائے گئے تھے،آٹھ محرم الحرام کی شب ایم اے جناح روڈ کو عام ٹریفک کے لئے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا تھا، تاہم دسویں محرم کے مرکزی جلوس کے اختتام کے بعد ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

Tags: