سندھ میں524 شہری صرف ایک پولیس اہلکار کے رحم و کرم پر

October 27, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 18

پنجاب میں یہ تعداد507، کے پی کے میں414، بلوچستان میں346 اور اسلام آباد میں119 افراد کیلئے صرف ایک اہلکار کا تناسب ریکارڈ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دہشٹ گردی کیخلاف جنگ میں صف اول کا کردار اداکرنے والے ملک پاکستان میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں کمی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ اور جرائم میں اضافے کا باعث ہے‘ پنجاب میں507 افراد کیلئے ایک پولیس اہلکار‘ سندھ میں524 شہریوں کیلئے ایک پولیس اہلکار‘ خیبر پختونخوا ( کے پی کے) میں یہ تعداد 414 ‘اسی طرح بلوچستان میں ایسے شہریوں کی تعداد 246 جبکہ اسلام آباد میں19 لوگوں کی حفاظت کیلئے ایک پولیس اہلکار کا تناسب ریکارڈ کیا گیا ہے‘ پولیس ملازمین کی تعداد میں کمی کے باعث جہاں ملک بھر نت نئے جرائم کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور غریب شہری تک فوری انصاف کی رسائی ایک خواب بن گیاہے۔ گزشتہ15 سالوں کے دوران اس کے باعث معاشرے میں خودکشی‘ بدلہ‘ معاشرتی بگاڑ ‘قانون کی مختلف طبقات مختلف طرح سے تشریح سمیت دیگر طریقہ کار میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

Tags: