اپنی قوم کو جانتا ہوں جلد مصیبت سے باہر آجائیں گے، پرویز مشرف

October 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 14

ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑی ہوجاتی ہے، سابق صدر کا بیان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر) پرویز مشرف نے زلزلہ متاثرین سے گہری ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی قوم کو جانتا ہوں ہم آج بھی بہت جلد مصیبت سے باہر آجائیں گے‘ 2005 ء کے خوفناک زلزلے میں پوری قوم نے یک جان ہو کر بلند حوصلے سے مقابلہ کیا تھا‘ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے ریسکیو کے حوالے سے پاک فوج کے بروقت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو قوم کو درپیش آنیوالے ہر مصیبت کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہوجاتی ہے اور قوم کو اس سے نجات دلاتی ہے‘ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ حسب سابق اس مرتبہ بھی زلزلہ سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور ان کی بحالی کیلئے بھر پور امداد کریں۔

Tags: