بلدیاتی الیکشن، کراچی پولیس کے2500 اہلکار اندرون سندھ روانہ

October 29, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 10

سکھر اور لاڑکانہ میں31 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میںسیکورٹی ڈیوٹی انجام دینگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سکھر اور لاڑکانہ میں31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے کراچی سے آج مزید 2500 پولیس اہلکار روانہ ہوگئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انتخابی ڈیوٹی کے لئے تینوں زونز اور ریزو پولیس سے 2 ہزار جبکہ کورٹ پولیس، اے سی ایل سی ، سی ٹی ڈی، کرائم برانچ، ریپڈ ریسپانس فورس اور دونوں سیکورٹی زونز سے 600 اہلکار لئے گئے ہیں۔

Tags: