دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مجرم کو14 سال قید کی سزا

October 29, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 9

گلاب خان سے دستی بم برآمد ہوا تھا، ڈکیتیوں کے دو مجرموں کو بھی8،8 سال قید و جرمانہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عدالتوں نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار مجرم کو14 سال اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوئوں کو 8 سال قید کا حکم سنا دیا ہے۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار مجرم گلاب خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو کھوکھرا پار پولیس نے 3 دسمبر 2014ء کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور دستی بم بر آمد کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جس کے بعد ملزم کو واپس بھجوا دیا گیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی انعام علی کلہوڑو نے ڈکیتی کا الزام ثابت ہوجانے پر عبدالعزیز اور خانزادہ کو 4,4 سال قید، 10, 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3,3 ماہ قید کا بھی حکم دیا۔ ملزمان نے 12 جولائی 2013ء میں شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں واقع اقان عقیل نامی شخص کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ لی تھی۔

Tags: