پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، تھانوں کے ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ

October 29, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 13

آئی جی سندھ نے2015 کے تمام مقدمات کی تحقیقات کیلئے فوکل گروپ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تشکیل دیدیا
اہم اجلاس میں کیس ٹو کیس تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت
کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ پولیس سندھ کے افسران اور جوانوں کی کلنگز کے حوالے سے مختلف تھانوں میں درج سال2015 کے تمام مقدمات کی تحقیقات کے لئے فوکل انٹرو گیشن گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اس گروپ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ہیں جبکہ ممبران میں ایس آئیو /سی آئی اے و ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ ایس ایس پیز انویسٹی گیشنز بھی شامل ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے سال2015میں پولیس افسران و جوانوں کے قتل کے واقعات کے حوالے سے درج تمام مقدمات کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا اور گرفتار ملزمان اور انکے دیگر عدم گرفتار ساتھیوں کے خلاف پولیس اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ انویسٹی گیشن و آپریشنل پولیس اور دیگر یونٹس باہمی روابط کو مستحکم و مربوط بناتے ہوئے پولیس کلنگز ودیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائونمیں مزید تیزی لائیں۔

Tags: