کراچی آپریشن میں نرمی کا تاثر درست نہیں، گورنر سندھ

October 29, 2015 4:06 pm0 commentsViews: 13

دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا
بلدیاتی انتخابات سے عوام کو مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ملے گا، مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں نرمی کا تاثر درست نہیں، یہ اپنی متعین کر دہ سمت میں جاری ہے۔ آپریشن کے چار بڑے مقاصد ہیں جن میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کا مکمل خاتمہ ہے، ان اہداف کے مکمل حصول تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے نہایت مثبت اور دیر پا نتائج بر آمد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندوں کا چنائو اس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس میں20 ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی کامیابی اور اس کے ثمرات عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے کیلئے گڈ گورننس نہایت ضروری ہے۔

Tags: